ذرائع کے مطابق کنوجیا گاؤں میں پسماندہ طبقے کے تقریبآ 65 افراد کو مکان کے لیے زمین 2011 میں اس وقت کے پردھان نے دی تھی۔
الزام ہے کہ گزشتہ اتوار کو غیر سماجی عناصر نے ان میں سے 3 مکان کو جے سی بی سے گروا دیا اور باقی کو ایک ہفتے کے درمیان جگہ خالی کردینے کا الٹی میٹم دے دیا۔
بارہ بنکی :غیرسماجی عناصر نے پسماندہ افراد کے مکان مسمارکئے غیر سماجی عناصر کے قہر سے پریشان یہ تمام افراد دوشنبے کو ایس ڈی ایم دفتر پہونچے۔
یہاں ان کی جانب سے کانگریس کے ضلع صدر محمد محسن نے ایس ڈی ایم ابھے کمار پانڈے کو تمام مسئلے سے واقف کروایا۔
ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر انہیں زمین سے بے دخل نہیں کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کانگریس پارٹی کی لڑائی اس وقت تک لڑتی رہے گی جب تک ان کو انصاف نہیں مل جاتا۔