اردو

urdu

ETV Bharat / city

گندم سے بھری ٹرالی جل کر خاک - ریاست اترپردیش

کھیت میں 11 ہزار ہائی ٹینشن تار گرنے سے ٹرک میں رکھے گندم کے فصل جل کر خاک ہوگئی۔ محکمہ بجلی کی لاپرواہی سے آئے دن اس طرح کے واقعات یہاں پیش آتے رہتے ہیں۔ لیکن محکمہ کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

گندم سے بھری ٹرالی جل کر راکھ
گندم سے بھری ٹرالی جل کر راکھ

By

Published : Apr 19, 2020, 3:04 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے بلاک نواب گنج کے تحت ستی زور گاؤں میں کسان ممتاز اپنے گندم کی فصل کھیت سے کاٹ کر ٹرالی میں بھر رہے تھے تبھی بجلی کا 11 ہزار واٹ ہائی ٹینشن تار اچانک ٹرالی پر جا گرا جس سے گیہوں کی فصل جل کر راکھ ہو گئی۔

کسان ممتاز کے مطابق وہ اپنے فصل کو کھیت سے کاٹ کر ٹرالی میں بھر کر گھر جانے کی تیاری کر رہا تھا کہ اچانک 11 ہزار واٹ بجلی کی لائن ٹرالی پر گری اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری فصل جل کر راک بن گئی۔

آگ سے کسان ممتاز کا ہزاروں روپیہ کا نقصان ہو گیا غنیمت تھا کہ اس وقت کوئی آدمی ٹرالی پر نہیں تھا اور ٹریکٹر بھی نہیں لگا تھا نہیں تو جانی و مالی نقصان اور زیادہ ہو سکتا تھا-

محکمہ بجلی کی لاپرواہی سے آئے دن اس طرح کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں مگر محکمہ بجلی اس پر توجہ نہیں دیتا اور نا نقصان کی بھرپائی ہی کرتا ہے تا کہ کسانون کو کچھ راحت مل سکے۔

وہاں موجود لوگوں کی سوجھ بوجھ کے سبب آگ کو پھیلنے سے روکا گیا جو کسی بڑے واقعے کا سبب نہیں بن سکا اور دوسرے کھیتوں کو بھی نقصان ہونے سے بجایا گیا، اگر آگ پر قابو نہ پایا جاتا تو آگ سیکڑوں کھیتوں میں پھیل سکتی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details