اردو

urdu

By

Published : Nov 25, 2020, 7:56 PM IST

ETV Bharat / city

وزیرصحت جئے پرتاب سنگھ نے نوئیڈا کے کوویڈ ہسپتال کا دورہ کیا

اترپردیش کے وزیر صحت جئے پرتاپ سنگھ نے آج نوئیڈا کے ضلع گوتم بدھ نگر کا دورہ کیا۔ اپنے دورہ کے دوران انہوں نے سیکٹر 39 واقع کوویڈ ہسپتال کا معائنہ کیا۔

Health Minister Jaya Pratab Singh visited Coved Hospital in Noida
وزیرصحت جئے پرتاب سنگھ نے نوئیڈا کے کوویڈ ہسپتال کا دورہ کیا

نوئیڈا میں ریاستی وزیر صحت جئے پرتاپ سنگھ نے کوویڈ ہسپتال کا معائنہ کیا اور یہاں شریک مریضوں سے بات چیت کی اور ان کی صحت سے آگاہی حاصل کی۔ جبکہ ڈاکٹرز سے علاج و معالجہ کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیرصحت جئے پرتاب سنگھ نے نوئیڈا کے کوویڈ ہسپتال کا دورہ کیا

جئے پرتاپ سنگھ نے ڈسٹرکٹ جوائنٹ ہسپتال بھی گئے جہاں انہوں نے ڈائلیسس مشین کا افتتاح انجام دیا۔ ضلعی ہسپتال میں 3 بیڈز پر ڈائلیسس مشینیں نصب کی گئیں۔

وزیرصحت جئے پرتاب سنگھ نے نوئیڈا کے کوویڈ ہسپتال کا دورہ کیا

اس موقع پر انہوں نے بہت جلد مزید 8 بیڈز پر ڈائلیسس مشینیں نصب کرنے کا اعلان کیا اور اس سلسلہ میں عہدیداروں کو ہدایت دی۔ انہوں نے سیکٹر 59 میں واقع سائٹ کا بھی معائنہ کیا جہاں کوویڈ 19 کے حوالے سے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کنٹرول روم کام کر رہا ہے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ کوویڈ وبا کے دوران پولیس، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے بہتر انداز میں خدمات انجام دی گئیں جو قابل تعریف ہے جس کے بہتر نتائج ضلع میں برآمد ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details