اترپردیش کے ہاتھرس میں ایک دلخراش معاملہ سامنے آیا ہے۔ کچھ شرپسندوں نے ایک بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی کی، جس کی شکایت اس کے والد نے نزدیک کے تھانے میں کر دی۔ شرپسندوں کو جب اس بات کا پتہ چلا تو ان لوگوں نے لڑکی کے والد کا گولی مار کر قتل کر دیا۔
معلومات کے مطابق متاثرہ بچی کے والد ساسنی کوتوالی علاقے کے گاؤں نوجر پور میں اپنے کھیت میں کام کرا رہے تھے۔ تبھی کچھ لوگ وہاں آئے اور امریش پر فائرنگ شروع کردی۔ گولی لگنے کے بعد وہ زمین پر گر گئے۔ لواحقین نے انہیں جلدی سے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
اس واقعے کا پتہ چلتے ہی ہاتھرس گیٹ کوتوالی کے ایس ایچ او جگدیش کمار ہسپتال پہنچے۔ انہوں نے مقتول کی بیٹی اور لواحقین کے دیگر افراد سے واقعے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔