ریاست اترپردیش کے ضلع حمیر پور میں ' اے آر ٹی او 'نے ایک روڈ ویز بس کا چالان کاٹ کر سب کو چونکا دیا ہے۔
' اے آرٹی او'نے روڈ ویز بس کا چالان کاٹ کر سب کو چونکا دیا حالیہ دنوں میں گاڑیوں کے مسلسل عجیب وغریب چالان کاٹنے کی خبریں موصول ہوتی رہی ہیں۔
اطلاع کے مطابق ضلع حمیر پور میں کچھ ایسا ہی ایک انوکھا چالان کیا گیا ہے، یہ چالان مسافروں سے بھری ہوئی ایم پی روڈ ویز بس کاہے۔
حمیر پور کوتوالی میں کھڑی نیلے اور سفید رنگ کی یہ بس مدھیہ پردیش روڈ ویز چترپور ڈیپو کی ہے۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی والدہ سے صدر کی ملاقات
اے آر ٹی او نے بس کا چالان کر تھانے میں کھڑا کروا دیا ہے، جس سے بس میں سوار مسافروں کو خاصی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
چالان کی گئی یہ بس کانپور سے چھترپور جا رہی تھی جیسے ہی یہ مسافروں سے بھری بس ہمیرپور بس اسٹینڈ پر پہنچی وہاں حمیرپور کے اے آر ٹی او نے قانون کا حوالہ دے کر اس بس کا چالان کرکے اسے پولیس اسٹیشن میں کھڑا کروا دیا۔
واضح رہے کہ نئے موٹر ویکل ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد سے ہی گاڑیوں کے طرح کے چالان کاٹے جا رہے ہیں، لیکن مسافروں سے بھری ہوئی روڈویز بس کاچالان پہلی مرتبہ کیا گیا ہے، جس سے مسافروں میں افراتفری کا ماحول ہے۔