ذی الحجہ کا مہینہ اسلامی کلینڈر کے مطابق سال کا آخری ماہ ہوتا ہے۔ اس مہینے میں انسان اپنی استطاعت کے ساتھ اللہ کی راہ میں قربانی کا جانور پیش کرتے ہیں۔ یہ باتیں بارہ بنکی ریلوے اسٹیشن کی مسجد کے امام قاضی مفتی فیصل ظہیر قاسمی نے نمائندہ ای ٹی وی بھارسے خصوصی بات چیت میں کہی۔
'قربانی میں دکھاوا اللہ کو پسند نہیں ہے' - Islamic news
اترپردیش کے بارہ بنکی اسٹیشن والی مسجد کے امام مولانا مفتی فیصل ظہیر قاسمی نے ای ٹی وی نمائندہ سے خصوصی بات چیت میں مسلمانوں سے ایپل کی ہے کہ وہ دکھاوا کے لئے نہیں بلکہ اللہ کی راہ میں قربانی کریں، جانور کو ذبح کرتے وقت فوٹو نہ لیں اور نہ ہی سوشل میڈیا پر اسے شیئر کریں۔
قربانی میں دکھاوا اللہ کو پسند نہیں ہے: فیضل ظہیر قاسمی
مزید پڑھیں: رامپور: عیدالاضحیٰ کی نماز اور قربانی پر تذبذب برقرار
جو لوگ جانور قربان کرتے ہیں، اس کا گوشت یا خون اللہ تک نہیں پہنچتا ہے۔ اللہ تک انسان کا اخلاص اور تقویٰ پہنچتا ہے۔