اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی: میلاد کے پیش نظر محتاجوں میں مٹھائی تقسیم

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں جمعرات کو میلاد النبیﷺ کے پیش نظر ’بزم رحمت‘ اور ’محرم کمیٹی‘ کی جانب سے پھل اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔

بارہ بنکی: میلاد کے پیش نظر محتاجوں میں مٹھائی تقسیم
بارہ بنکی: میلاد کے پیش نظر محتاجوں میں مٹھائی تقسیم

By

Published : Oct 29, 2020, 4:53 PM IST

بارہ بنکی کے سفیدہ باد میں واقع ماتر پتر سدن میں ’’بزم رحمت‘‘ اور ’’محرم کمیٹی‘‘ نامی تنظیموں کے اراکین نے ضعیف خانہ میں موجود بیسیوں ضعیفوں اور محتاجوں میں میلاد النبیﷺ کے پیش نظر پھل اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

اسکے علاوہ تنظیموں کی جانب سے بسکٹ، دودھ اور دیگر اشیاء خورد و نوش بھی تقسیم کیے گئے۔

بارہ بنکی: میلاد کے پیش نظر محتاجوں میں مٹھائی تقسیم

اس موقع پر محرم کمیٹی کے صدر تاج بابا راعئین نے کہا کہ ’’اس دفعہ کووڈ-19 کی وجہ سے 12 ربیع الاول کے موقع پر روایتی جلوس نہیں نکالے گئے۔‘‘

انکے مطابق اس مرتبہ انہوں نے ربیع الاول کے پیش نظر غریبوں اور محتاجوں کی خدمت کے ذریعے سیرت پاکﷺ کے پیغام کو عملی طور دوسروں تک پہچانے کی پہل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پوری کائنات کے لیے ہادی بن کر بھیجے گئے، اس لیے کمیٹی نے بلا تفریق مذہب و ملت، رنگ و نسل عوامی خدمت کے ذریعے سیرت رسولﷺ کو عام کرنے کی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر کے سینکڑوں علاقوں میں 12ربیع الاول کی نسبت سے جلسے اور جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا تھا، تاہم رواں برس عالمی وبا کے پیش نظر روایتی جلسے جلوس کے بجائے مختلف اور منفرد انداز میں عید میلاد کی تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details