اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی میں مفت میڈکل کیمپ کا اہتمام

بارہ بنکی میں سماجی تنظیم دیش پریمی ایکتا منچ کی جانب سے میڈکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں کووڈ 19 کی وجہ سے پریشان حال افراد کو مفت طبی خدمات فراہم کرائی گئیں۔

free medical camp in bara banki
بارہ بنکی میں مفت میڈکل کیمپ کا انعقاد

By

Published : Feb 7, 2021, 4:55 PM IST

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں سماجی تنظیم دیش پریمی ایکتا منچ کی جانب سے میڈکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد کووڈ 19 کے دور میں تنگ دستی اور پریشان افراد کو بہتر طبی خدمات فراہم کرانا ہے۔

کیمپ میں لوگوں کی مفت جانچ کے ساتھ مفت علاج اور کم سے کم ایک ہفتہ کی مفت دوا بھی مریضوں کو دی گئی۔

بارہ بنکی میں مفت میڈکل کیمپ کا انعقاد

واضح رہے کہ دیش پریمی ایکتا تنظیم سماجی کاموں میں مسلسل سرگرم رہنے والی تنظیم ہے اور یہ تنظیم گزشتہ کئی برسوں سے اس قسم کے میڈیکل کیمپ منعقد کراتی رہی ہے۔

اتوار کے میڈیکل کیمپ میں آرتھوڈوکس، پیڈاٹکس سمیت متعدد ڈاکٹرز نے مریضوں کی جانچ کرکے انہیں مفت میں دوائیں بھی تقسیم کیں۔

دیش پریمی ایکتا منچ کے صدر طاہر خان نے بتایا کہ تنظیم طویل عرصے سے اس قسم کے میڈیکل کیمپ کا اہتمام کراتی رہی ہے لیکن اس کیمپ کا اصل مقصد یہ ہے کہ کووڈ 19 کی وجہ سے پریشان افراد کو بہتر طبی خدمات مہیا کرائی جائے کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کافی لوگ تنگ دستی کی وجہ سے پریشان ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میڈیکل کیمپ میں تمام جانچ مفت ہوتی ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ کم سے کم ایک ہفتے کی دوا بھی انہیں مفت میں ہی فراہم کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details