اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ جیٹھوارہ علاقے میں بدھ کو دو فریق میں تنازع کے دوران ہوئی مارپیٹ و فائرنگ میں گولی لگنے سے ایک نوجوان و مارپیٹ میں چار افراد زخمی ہوگئے ہیں، سبھی زخمی ضلع اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
فریقین میں تنازع، فائرنگ میں پانچ افراد زخمی - پرتاپ گڑھ کی خبر
یہ واقعہ پرتاپ گڑھ کے موضع کاچھا کا پوروا علاقے کے گھنشیام دوبے کے بھٹھے کے نزدیک کا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ دفتر سے جاری پریس ریلیز کے بموجب فریقین کے مابین ایک ہفتہ قبل چاٹ کی دوکان پر ہوئے تنازع کے سبب آج فردین 18 و وکیل عرف منڈہ کے مابین کاچھا کا پوروا کے گھنشیام دوبے کے بھٹھے کے نزدیک مارپیٹ اور فائرنگ میں جہاں گولی لگنے سے فردین زخمی ہوا گیا وہیں مارپیٹ میں دوسرے فریق کے وکیل عرف منڈہ، بشیر، شاہ رخ و ارشاد زخمی ہو گئے۔ ضلع اسپتال میں سبھی زخمی زیر علاج ہیں۔
پولیس نسیم کی شکایت پر شدید دفعات میں کیس درج کر کے ایک ملزم محمد انصار کو حراست میں لے کر تحقیقات کر رہی ہے ۔