اردو

urdu

ETV Bharat / city

لکھنؤ: فرضی سی بی آئی افسرگرفتار

لکھنئو کے کرشنا نگر علاقے میں خود کو سی بی آئی، آئی بی کا افسر بتا کر لوگوں کو دھوکہ دینے والے شخص کا پردہ فاش، ملزم پولیس کی حراست میں۔

Fake CBI officer arrested
لکھنؤ: فرضی سی بی آئی افسرگرفتار

By

Published : Sep 17, 2020, 7:29 PM IST

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے کرشنا نگر علاقے کی پولیس نے، خود کو سی بی آئی، آئی بی اور دیگر جانچ ایجنسیوں کا افسر بتا کر لوگوں کو دھوکہ دینے اور رقم وصولنے والے ایک جعلساز کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر کرشنا تھانہ انچارج دھیریندر کمار اپادھیائے نے کانپور روڈ ایل ڈی اے کالونی سے آشوک سریواستو نامی شخص کو گرفتار کیا ہے جو خود کو سی بی آئی، آئی بی (اینٹی کرپشن بیورو) کا افسر بتا کر لوگوں سے غیرقانونی طور پر دھوکہ دہی کے ذریعہ رقم وصول کرتا تھا۔

مزید پڑھیں:

علی گڑھ:جیولری شاپ لوٹنے والے لٹیرے گرفتار

گرفتار جعلساز مستقل طور پر بہار کے بکسر کا رہنے والا ہے اور حال ہی میں ایل ڈی اے کالونی میں آکر مقیم ہوا ہے۔ اس سے قبل بھی سنہ 2018 میں اسی طرح کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار جعلساز کے قبضے سے فرضی دستاویزات برآمد کئے گئے ہیں۔ گرفتار ملزم کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details