اردو

urdu

ETV Bharat / city

رشوت نہ دینے پردوبچوں کی تاریخ پیدائش 100 سال سے زائد

'بدعنوانی روک تھام عدالت' نے گاؤں کے سکریٹری اورگاوں سربراہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے بھی اس معاملے کے تحت انکوائری شروع کردی ہے۔

By

Published : Jan 23, 2020, 8:14 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 3:57 AM IST

Ever heard of a 100 year old child? Have a look!
رشوت نہ دینے پردوبچوں کی تاریخ پیدائش 100 سال سے زائد

ریاست اترپردیش کے ضلع شاہجہان پور میں انتظامیہ نے دو بچوں کی تاریخ پیدائش 100 سال سے زیادہ درج کی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے ایک سکریٹری نے دو بچوں کو 102 اور 104 سال کے ہونے کا اعلان کیا اور ان کے پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کردیئے۔

رشوت نہ دینے پردوبچوں کی تاریخ پیدائش 100 سال سے زائد

اطلاع کے مطابق افسر کو 500 روپے رشوت دینے سے انکار کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے افسر نے بچوں کی تاریخ پیدائش میں غلط تاریخ تحریر کردی جو کہ پورے طور پر بے بنیاد ہے۔

'بدعنوانی روک تھام عدالت' نے گاؤں کے سکریٹری اور گاوں سربراہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے بھی اس معاملے کے تحت انکوائری شروع کردی ہے۔

اس معاملے کے بعد اہل خانہ کافی پریشان ہیں، کیونکہ اصل میں دونوں بچوں کی اصل عمر دو سے چار برس کے درمیان ہے۔

لیکن گاوں سکریٹری نے پیدائش سرٹیفکیٹ پر ان کی عمر 102 اور 104 سال بتائی ہے۔ پیدائشی سرٹیفکیٹ کے مطابق، یہ دونوں بچے اب پوری تحصیل کے سب سے بوڑھے افراد ہیں۔

کھٹار تھانے کے ماتحت بیلہ گاؤں کے رہائشی ننھے لال نے دو ماہ قبل اپنے گاوں کے سکریٹری اور گرام پردھان کو اپنے دو اور چار برس دو بیٹوں کے پیدائشی سندوں کے لئے درخواست دی تھی۔

پیدائش کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لئے گاؤں کے سکریٹری سشیل چندر اگنیہوتری نے مبینہ طور پر 500 روپے رشوت طلب کیا تھا۔

ننھے لال کا کہنا ہے کہ' جب اس نے رشوت دینے سے انکار کیا تو سکریٹری نے دھمکی دی کہ وہ اس کو سبق سکھائے گا'۔

سکریٹری نے 4 سالہ شبھ نامی بچے کی تاریخ پیدائش 13 جون 1916 درج کی، جبکہ اس کی اصل تاریخ پیدائش 13 جون 2016 تھی۔

وہیں 2 سالہ انکیت کی تاریخ پیدائش 6 جنوری 2018 تھی، اب نئی تاریخ پیدائش کے تحت اس کی تاریک پیدائش 6 جنوری 1918 رجسٹر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ممنوعہ کف سیرپ فروخت کرنے کے پاداش میں 10 سال کی سزا

پیدائش سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد اہل خانہ کافی پریشان ہیں کیونکہ اس سند میں درج تاریخ پیدائش کی بنیاد پر بچوں اسکول میں داخل کرانا تھا۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 3:57 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details