ریاست اترپردیش کے باندہ جیل میں قید مئو کے رکن اسمبلی مختار انصاری سے ان کے بیٹے عمر انصاری نے ملاقات کی۔ Umar Ansari Meet Mukhtar Ansari اس انہوں نے باندہ کے ڈی ایم، ایس پی اور ایس او جی انچارج پر مختار انصاری کو جان سے مارنے کی سازش کرنے جیسے کئی الزامات لگائے۔
مختار انصاری سے کورٹ کے حکم پر ملاقات کرنے پہنچنے عمر انصاری نے یہ بھی بتایا کہ مختار انصاری کی طبیعت بہتر نہیں ہے۔ انہیں بہتر علاج مہیا نہیں کرایا جا رہا ہے۔
وہیں مختار انصاری کے انتخاب لڑنے کے سوال پر عمر نے کہا کہ چار مرتبہ وہ جیل میں رہ کر انتخاب جیتے ہیں۔ اس مربتہ کس پارٹی سے انتخاب لڑیں گے، وقت آنے پر بتا دیا جائے گا۔ اس دوران مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری Mukhtar Ansari son Umar Ansari نے ضلع اور پولیس انتظامیہ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
عمر نے کہا کہ ان کے والد کی جیل میں قتل کرانے کی سازش خود ایس پی اور باندہ کے ڈی ایم کر رہے ہیں۔