اردو

urdu

ETV Bharat / city

ضلع انتظٓامیہ کی مذہبی رہنماؤں کے ساتھ نشست منعقد - district administration

لاک ڈاؤن کے پیش نظر اتر پریش کے ضلع بہرائچ میں انتظامیہ نے مذہبی رہنماؤں کے ساتھ نشست کی۔

held meeting
held meeting

By

Published : Apr 6, 2020, 4:31 PM IST

اتر پردیش کے ضلع بہرائچ کے تحصیل نانپارہ میں ضلع مجسٹریٹ شمبو کمار اور پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وپن کمار مشرا نے مذہبی رہنماؤں کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ لاک ڈاؤن کی تعمیل کے لئے لوگوں کو معاشرتی فاصلے پر عمل کرنا چاہئے اور لاک ڈاؤن مدت کے دوران گھر سے باہر نہیں جانا چاہئے۔

ضلع انتظٓامیہ کی مذہبی رہنماؤں کے ساتھ نشست منعقد


ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ نے تمام مذہبی رہنماؤں سے درخواست کی کہ وہ عوام کو اپنے اپنے گھروں میں پوجا پاٹھ، تلاوت اورنماز وغیرہ کرنے کی تجویز پیش کریں۔

اس کے علاوہ باہر سے آنے والے سبھی افراد کے سلسلے میں ضلع انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ ایسے لوگوں کی جانچ کی جاۓ اور کوارنٹائن میں رکھا جاسکے۔

لاک ڈاؤن کے پیش نظر اتر پریش کے ضلع بہرائچ میں انتظامیہ نے مذہبی رہنماؤں کے ساتھ نشست کی۔

ڈی ایم اور ایس پی نے تمام مذہبی رہنماؤں سے ضلع انتظامیہ کو تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں 05252-232417 پر چیف میڈیکل افسر کے دفتر میں نصب انٹیگریٹڈ کنٹرول ٹیلیفون اور موبائل نمبر 9369842855 اور 8881324365 پر آگاہ کریں۔

وہاں تعینات افسران اس مسئلے کو حل کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details