بارہ بنکی کے گاندھی آشرم میں واقع سرکاری راشن کی دوکان پر ان مہوتسو کے لئے خاص تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ضلع کے وزیر انچارج دارہ سنگھ چوہان نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کے خطاب کے بعد ریاستی وزیر دارہ سنگھ چوہان نے 5 مستحق افراد کو راشن کا جھولا تقسیم کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 کے دور میں پریشان عوام کی ریاستی اور مرکزی حکومت ہر قسم سے مدد کر رہی ہے۔