اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی: معذور کے ساتھ بدسلوکی، معذوروں کا احتجاج

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے گنا دفتر پر مبینہ طور پر ایک معذور کے ساتھ بدسلوکی کے خلاف ضلع بھر کے معذوروں نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کو متبنہ کیا۔

بارہ بنکی: معذور کے ساتھ بدسلوکی، معذوروں کا احتجاج

By

Published : Nov 15, 2019, 5:58 PM IST

اس موقعے پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے گوپال پنرواس ٹرسٹ کے صدر ناگیش پٹیل نےکہا کہ ' انتظامیہ ان کے مطالبات کو تسلیم کرے اور مقدمہ واپس لے ورنہ وہ بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے'۔

بارہ بنکی: معذور کے ساتھ بدسلوکی، معذوروں کا احتجاج

احتجاج کررہے افراد کے مطابق 8 نومبر کو روڈویز بس ( ریاستی حکومت کی جانب سے چلائے جانی والی بس) میں کنڈکٹر نے رام ساگر چوہان نامی ایک معذور کے ساتھ بدسلوکی کی تھی، جس کے بعد پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اور اب معذوروں کا مطالبہ ہے کہ پولیس انتظامیہ مقدمے کو واپس لے اور بدسلوکی کرنے والے کے خلاف کارروائی کرے'۔

انہوں نے کہا کہ' سنہ 2016 میں معذورں کی حقوق کے تحفظ کے لیے قانون بنایا گیا ہے اس کے باجود معذروں کا استحصال ہورہا ہے اسے ختم کیا جائے اور ان کی حقوق کا تحفظ کیا جائے'۔

اس موقعے پر انہوں نے انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو وہ 20 نومبر کو لکھنؤ میں احتجاج کریں گے، اگر پھر بھی ان کے مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو وہ داراحکومت کو جام کر دیں گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details