اردو

urdu

ETV Bharat / city

گھرکے نو افراد کو زہر دے کر بہو عاشق کے ساتھ فرار

عاشق کے لئے گھر والوں سمیت بیٹوں کو بھی نہیں بخشا۔

daughter in law ran away from home with small baby after poisoned 9 members including he two child in bhind
گھر کے نو افراد کو زہر دے کر بہو عاشق کے ساتھ فرار

By

Published : Mar 29, 2021, 8:18 PM IST

معلومات کے مطابق بھنڈ گاوں میں ریشمہ بانو کی شادی 2006 میں وعید کے ساتھ ہوئی تھی جس کی 2015 میں ایک حادثے میں موت ہوگئی تھی۔

گھر کے نو افراد کو زہر دے کر بہو عاشق کے ساتھ فرار

اس کے بعد اس کی شادی دیور جاوید سے ہوئی۔ خدشہ ہے کہ ریشمہ کا عشق شادی کے بعد ایک اور نوجوان کے ساتھ چل رہا تھا ۔ جس کی وجہ سے اس نے ہفتے کی رات دیر گئے پورے کنبے کے کھانے میں زہریلی اشیا ملاکر دےدی تھی۔اس کے بعد وہ 3 لاکھ روپے سے زائد کی رقم اور زیورات لے کر فرار ہوگئی ۔

رات کے کھانے کے بعد کنبہ کے تمام افراد سو گئے۔ اگلے دن جب گھر کا دروازہ نہیں کھولا تو پڑوسیوں کو شک ہوا۔ گھر کا دروازہ کھولا تو پورا کنبہ بے ہوشی کی حالت میں پڑا ہوا تھا ۔

بہو اپنے چھوٹے بیٹے سمیت لاپتہ تھی۔ بے ہوش افراد کو مہگاؤں اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ جہاںسےسب گوالیارکو ریفر کردیا گیا۔

لواحقین کو شبہ ہے کہ اس کا ایک نوجوان سے نا جائز تعلق تھا جس کی وجہ سے وہ اپنے افراد خاندان سمیت اپنے دو بچوں کو بھی زہر کھلا دی ۔ اسی دوران ملزم خاتون کے شوہر نے بتایا کہ اب سب کی حالت مستحکم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details