اردو

urdu

By

Published : Apr 27, 2020, 11:48 AM IST

ETV Bharat / city

لکھنؤ میں پلازما تھیراپی سے علاج

دارالحکومت لکھنؤ کے کے جی ایم یو میں کئی کورونا مثبت مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ اب کورونا مثبت مرضوں کا علاج پلازما تھیراپی سے کیا جا رہا ہے۔ کئی مریض جو کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں، جس کے بعد ان کا پلازما عطیہ کیا گیا تھا۔ آج کورونا مثبت ڈاکٹر کو وہی پلازما چڑھایا گیا۔

kgmu, lucknow
کے جی ایم یو، لکھنؤ

دارالحکومت لکھنؤ میں پہلی کورونا مریضہ کی حیثیت سے سامنے آئیں کینیڈا کی خاتون ڈاکٹر نے اتوار کے روز پلازما کا عطیہ کیا۔ یہ پلازما اورئی کے کورونا متاثر ڈاکٹر کو چڑھایا گیا۔ ڈاکٹر نے کے جی ایم یو سے 1981 بیچ کے دوران ایم بی بی ایس مکمل کی ہے۔ یہاں زیر تعلیم طالب علم کو جارجین کہا جاتا ہے۔

کے جی ایم یو، لکھنؤ

متعدی بیماری یونٹ کے انچارج ڈاکٹر ڈی ہمانشو سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ آج کورونا سے متاثرہ ڈاکٹر کی حالت خراب ہورہی تھی۔ انہیں سانس لینے میں بھی تکلیف ہو رہی تھی۔ جس کے بعد ، تمام تر دشواریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آج انہیں پلازما تھیراپی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

کے جی ایم یو، لکھنؤ

محکمہ بلڈ ٹرانسفیوژن میڈیسن کے صدر ڈاکٹر تولیکا چندر نے بتایا کہ مریض کو 200 ملی لیٹر پلازما دیا گیا ہے۔

کے جی ایم یو، لکھنؤ

امید ہے کہ آنے والے دنوں میں، پلازما تھراپی کے ذریعہ ایسے ہی کے جی ایم یو میں داخل دیگر مریضوں کو بھی اس طریقے سے ہی کورونا سے آزاد کرایا جا سکیگا اور پلازما تھراپی کورونا وائرس سے لڑنے میں کاگر ثابت ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details