اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا کمزور ہوا ہے ختم نہیں: یوگی - وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ

اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نافذ لاک ڈاون میں نرمی کے بعد عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی ہوگی کہ کورونا یقینی طور پر کمزور ہوچکا ہے، لیکن یہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ احتیاط اور بیداری اس کے خلاف جنگ میں سب سے بڑا ہتھیار ہے۔

کورونا کمزور ہوا ہے ختم نہیں: یوگی
کورونا کمزور ہوا ہے ختم نہیں: یوگی

By

Published : Jun 18, 2021, 10:58 PM IST

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج گورکھپور ضلع میں ’اتر پردیش مکھ منتری بال سیوا یوجنا‘ کے 05 اہل بچوں سے بات چیت کی اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے انہیں تحائف سے نوازہ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ چائلڈ پروٹیکشن ہوم میں رہنے والے بچوں کے لئے ماہانہ 2 ہزار روپے دیئے جارہے ہیں۔

حکومت ہند نے ’پی ایم کیئرس فار چلڈرن‘ اسکیم کے تحت کورونا کے ذریعہ یتیم بچوں کے لئے فنڈ کا بندوبست کیا ہے۔ اس کے تحت بچے کی عمر 23 سال پر 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے بے سہارا بچوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ اس کے لئے ، پوری ریاست میں ’اتر پردیش مکھ منتری بال سیوا یوجنا‘ بڑے پیمانے پر شروع کی گئی ہے۔

ایران : بھارتی شہروں میں مقیم ایرانی شہریوں کے لئے ووٹنگ کا انتظام

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بیماری میں لاپرواہی خطرناک ہوسکتی ہے اس لئے ہمیں بیدار رہنا ہوگا۔ احتیاط اور تحفظ بہت ضروری ہے۔ ’دو گزکی دوری، ماسک ہے ضروری‘ کے منتر پر چلتے رہنا ہے۔ کورونا گزشتہ 100 سالوں کی بدترین وبائی بیماری ہے۔ اس وبائی بیماری کو صرف اجتماعی کوششوں سے ہی ختم کیا جاسکتا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عالمی وبائی امراض کے باعث ملک اور دنیا مشکلات کا شکار ہے۔ بہت ساری ریاستوں اور ممالک میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں کورونا کے دور میں زندگیاں اور ذریعہ معاش بچانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اس کے متوقع اور مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details