ریاست اترپردیش کے ضلع بلیاء میں صحافی رتن سنگھ کے قتل کے بعد کانگریس پارٹی کی جانب سے ریاستی حکومت پر مسلسل نکتہ چینی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس تعلق سے پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کے ذریعے ریاستی حکومت پر طنز کیا ہے۔
وہیں کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو کو بلیا جاتے ہوئے رائے بریلی اور پرتاپگڑھ کے مابین سلون کے ٹول پلازا پر رائے بریلی پولیس نے انہیں جانے سے روک دیا اور انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں ملی۔