ریاست اتر پردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا نارتھ بلاک سے کانگریس پارٹی کے صدر جاوید خان اور نائب صدر اشرف خان نے اپنے نو منتخب کردہ سیکٹر اور گاؤں کے صدور کے ناموں کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صدر جاوید خان نے کہا کہ' نوئیڈا کے ہر بوتھ پر ہمارے کانگریسی کارکنان موجود ہوں گے اور اس بار نوئیڈا سے کانگریس پارٹی کا رکن اسمبلی ہی منتخب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ' کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری اور اترپردیس کی انچارج پرینکا گاندھی وڈرا اور ریاستی صدر اجے کمار للو کی قیادت میں کانگریس نے کافی مضبوطی سے اپنے قدم آگے بڑھا ئے ہیں۔ڈمسج کے ہر طبقہ میں مقبولیت میں اصافہ ہوتا جا رہا ہے۔