بہرائچ کے ابتدا پبلک اسکول میں صبح 9:00 بجے مینیجر مجید احمد نے پرچم کشائی کی اور اسکے بعد بچو ں نے قومی ترانہ 'سارے جہاں سے اچھا' گایا اور رنگا رنگ پروگرام پیش کیا۔
بہرائچ کے مختلف مدارس میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد اسکے علاوہ دارالعلوم مسعودیہ مصباحیہ سالار گنج میں پرچم کشائی کی تقریب میں ضلع اقلیتی فلاح و بہبود افسر وجے کمار مشرا نے شرکت کی۔
ضلع کے مختلف مدارس میں بھی پرچم کشائی کا پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
جن میں مدرسہ فاطمہ گرلز کالج فخر پور، جامعہ غازیہ سید العلوم بڑی تکیہ بہرائچ، جامعہ غازیہ فیض العلوم بہرائچ، جامعہ اشرفیہ مسعود العلوم چھوٹی تکیہ، دارالعلوم مسعودیہ مصباحیہ سالار گنج، مدرسہ فیض العلوم سبلا پور، مدرسہ الجامعۃ المصطفائیہ احمد العلوم مہاراج گنج مہسی، مدرسہ غوثیہ میہن پوروا، مدرسہ جامعہ رضویہ انوارالعلوم مصطفیٰ امام گنج نانپارہ، مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ حشمت الرّضا مہاراج گنج مہسی اور مدرسہ مصباح العلوم باوراچی ٹولا نانپارہ بہرائچ شامل ہیں۔