ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں مسلم کمیٹی کی جانب سے ایک تعزیتی اجلاس وشاکھاپٹنم گیس حادثے میں ہلاک ہوئے لوگوں کے لیے منعقد کیا گیا۔
مسلم کمیٹی کے صدر خورشید انور نے کہا کہ ملک میں وشاکھاپٹنم حادثے کی وجہ سے عوام میں غم اور ڈر پیدا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وشاکھاپٹنم حادثے میں ہلاک ہوئے افراد کے گھر والوں کو روزگار مہیا کرانے کے ساتھ ساتھ ہی ان کو مالی معاوضہ کے ذریعہ تعاون بھی کیا جائے۔
اس موقع پر مسلم کمیٹی کے عہدے داران نے حادثے میں ہلاک ہوئے افراد کے لیے دعا کی اور افسوس کا اظہار کیا۔