اطلاعات کے مطابق بارات لے جا رہی کار میں ایک تیز رفتار ٹیکسی نے ٹکر ماری دی جس میں ایک نوجوان لڑکی موقعے پر ہی ہلاک ہو گئی جبکہ افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کا ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بجنور میں سڑک حادثے میں ایک ہلاک چار زخمی - دہرادون
اترا پردیش کے ضلع بجنور میں ایک تیز رفتار ٹیکسی نے کار میں ٹکر ماردی جس میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔
بجنور میں سڑک حادثے میں ایک ہلاک چار زخمی
یہ حادثہ ضلع بجنور کے تھانہ نگینہ کے بند کی روڈ پر آج دوپہر کے وقت پیش آیا بتایا جا رہا ہے کہ ایک ہی خاندان کے چھ افراد شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے دہرا دون جارہے تھے، اسی دوران ٹیکسی نے کار میں ٹکر مار دی۔
موصول اطلاعات کے مطابق رفتار تیز ہونے ک۸ی وجہ سے کار کے پر خچے اڑ گئے کار میں سوار 22 سال کی سدرا نام کی لڑکی ہلاک ہوگئی، حادثے کے بعد سے ٹیکسی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔