ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے ہردی علاقے میں بدھ کو دو گروپز میں ہوئی پرتشدد جھڑپ میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 15 افراد زخمی ہوگئے۔
بہرائچ پولیس کے مطابق ہردی علاقے کے بالا سرائے شکلاپوروا گاؤں میں رام تیرتھ مشرا نے اپنی زمین میں مٹی گروائی تھی جس سے تھوڑی مٹی پڑوسی آسارام کی زمین پر بھی گر گئی۔ آشارام نے مٹی ہٹانے کے لئے کہا۔
صبح مٹی ہٹانے کی بات رام تیرتھ کی جانب سے کہنے پر دونوں گروپز میں تنازع ہوگیا جس میں ان کے دوست احباب اور رشتہ دار بھی شامل ہو گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک دوسرے پر لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کرنے لگے۔
انہوں نے بتایا کہ مارپیٹ میں ایک گروپ سے سجیت، ہری اوم، ونے کمار، ساوتری دیوی، رام اویلاکھ اور رشی کمار جبکہ دوسرے فریق سے جیون لال، ارپت کمار، راہل کمار، ہری نرائن، ستیم، مادھری اور آشارام سمیت 16 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔