مرکزی و ریاستی حکومت کی تمام فلاحی اسکیموں میں آدھار کارڈ کو شناخت کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مئو ضلع میں بھی کئی بینک اور پوسٹ آفس کی سبھی اہم شاخوں کو آدھار کارڈ کے اندراج میں تبدیلی کی اجازت دی گئی ہے۔لیکن پورے ضلع میں پوسٹ آفس کے صرف تین مراکز پر یہ خدمات دستیاب ہیں۔
اس وجہ سے اپنے آدھار کارڈ میں نام، عمر یا پتہ میں کسی غلطی کو درست کرانے کے لئے عام آدمی کو کافی مشقت اٹھانی پڑ رہی ہے۔
کسی بھی تبدیلی کے لئے پوسٹ آفس آنے والے افراد کو کئی روز تک چکر کاٹنے پڑ جاتے ہیں۔ پھر بھی کام نہیں ہوپا رہا ہے۔