اترپردیش کے دار الحکومت لکھنؤ میں لاک ڈاؤن کے دوران آج ٹرانسپورٹ پولیس نے ضابطوں کو نظر انداز کرنے والے 1313 افراد کا ای چلان کیا۔
پولیس ترجمان نے اتوار کی شام یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ کمتا، پالیٹیکنک، قیصرباغ، آئی ٹی، پریورتن چوک، ڈالی گنج، اہمامئو، پکڈیلی، پرانی چنگی، بارابِروا، دُبَگَّا وغیرہ مختلف چوراہوں/ تراہوں پر دو پہیہ گاڑی پر بغیر ہیلمیٹ، تین سواری، بغیر نمبر اور ریڈ لائٹ کراس وغیرہ کے سلسلے میں گاڑی چیکنگ کی گئی۔ اس دوران انفورسمینٹ ٹیموں کی جانب سے سب سے زیادہ دو پہیہ گاڑی پر ہیلمیٹ نہ لگانے والے 851 اور تین سواری بیٹھانے پر 23 افراد کا، نو پارکنگ میں کیے گئے چالان 121 اور ریڈ لائٹ جمپ کرنے پر 12 افراد کا چالان کیا گیا۔