اردو

urdu

ETV Bharat / city

گاؤں پنچایت سکریٹری کے خلاف کیس درج

ریاست اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ آسپور دیوسرہ پولیس نے ہفتہ کی شام ترقیاتی بلاک افسر کی شکایت پر گاوں پنچایت سکریٹری کے خلاف کروڑوں روپے کے غبن کا کیس درج کیا ہے۔

پرتاپ گڑھ میں بدعنوانی

By

Published : Sep 22, 2019, 11:43 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 3:44 PM IST

ترقیاتی بلاک افسر اشوک کمار نے بتایا کہ تحصیل پٹّی کے ترقیاتی بلاک آسپور دیوسرہ علاقے کے گاوں پنچایت اترورہ و آسپور دیوسرہ میں تعینات رہے گاوں پنچایت سکریٹری سنجے کمار پانڈے نے 17_2016 اور20_2019 صوبائی مالی اور 14 واں مالی فنڈ سے ترقیاتی کام کے 95 لاکھ 5 ہزار 331 روپیہ اور سوچھ بھارت مشن کے تحت بغیر بیت الخلاء کی تعمیر کے ایک کروڑ 24 لاکھ 85 ہزار 440 روپیہ سمیت کل دو کروڑ 19 لاکھ 90 ہزار 575 روپیہ کا غبن کیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ سکریٹری کے پاس 23 گاؤں پنچایتوں کا چارج تھا۔ اس سے قبل بھی ابراہم پور گاوں میں تعیناتی کے دوران ان کے خلاف لاکھوں روپے غبن کا کیس درج ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم گاوں پنچایت سکریٹری اس وقت معطل چل ہیں۔ ایس ایچ او وپن سنگھ نے کیس درج ہونے کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ کی تحقیقات جاری ہے ۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 3:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details