پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کوتوالی علاقے کے ایشا پور محلے میں آج علی الصبح تقریبا تین بجے شارٹ سرکٹ سے بی ایس این ایل کے گودام میں آگ لگ گئی۔ دھیرے۔دھیرے آگ نے بھیانک شکل اختیار کرلیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ کی لہروں کو دیکھ وہاں سورہے گارڈ نے پولیس اور محکمہ دمکل کو آتشزدگی کی اطلاع دی۔
بی ایس این ایل گودام میں بھیانک آتشزدگی،کروڑوں کے نقصان کا اندیشہ - ڈی ایم دنیش کمار سنگھ
اترپردیش کے ضلع جونپور کے شہر کوتوالی علاقے میں پیر کی علی الصبح بی ایس این ایل کے گودام میں لگی بھیانک آگ میں تقریبا 2 کروڑ روپئے کے سامان کے جل کر خاک ہو جانے کا اندیشہ ہے۔
بی ایس این ایل گودام میں بھیانک آتشزدگی،کروڑوں کے نقصان کا اندیشہ
دمکل کی سات گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو حاصل کیا۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایم دنیش کمار سنگھ،پولیس ایس ایس پی اشوک کمار، سٹی مجسٹریٹ مع فورس موقعے پر پہنچے اور تقریبا چھ گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا۔آگ بجھانے کے لئے دمکل کی سات گاڑیوں موقع پر موجود تھیں جن میں سے دو کو وارانسی سے بلایا گیا تھا۔ بی ایس این ایل کے افسران کو کہنا ہے کہ اس حادثے میں تقریبا دو کروڑ روپئے کے نقصان کا اندیشہ ہے۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 4:16 AM IST