اردو

urdu

ETV Bharat / city

ظفراسلام کو بی جے پی نے بنایا راجیہ سبھا کا امیدوار

اترپردیش میں راجیہ سبھا ضمنی انتخاب آئندہ 11 ستمبر کو ہونا ہے۔ یاد رہے کہ امر سنگھ طویل عرصہ سے بیمار تھے ۔ گزشتہ یکم اگست کو سنگا پور کے اسپتال میں ان کی موت کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی ہے۔

ڈاکٹر طفر اسلام : فائل فوٹو
ڈاکٹر طفر اسلام : فائل فوٹو

By

Published : Aug 27, 2020, 1:31 AM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اترپردیش میں ہونے والے راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان کردیا ہے۔

امر سنگھ کی موت کے بعد خالی ہوئی سیٹ کے لیے ضمنی انتخاب میں بی جے پی نے ترجمان ڈاکٹر سید ظفر اسلام کو ٹکٹ دیا ہے۔

یہ ضمنی انتخاب آئندہ 11 ستمبر کو ہونا ہے۔ یاد رہے کہ امر سنگھ طویل عرصہ سے بیمار تھے ۔ گزشتہ یکم اگست کو سنگا پور کے اسپتال میں ان کی موت ہوگئی تھی۔

ڈاکٹر ظفر اسلام کی گنتی بی جے پی کے تیز طرار ترجمان میں ہوتا ہے۔ انہوں نے سات سال پہلے بی جے پی جوائن کی تھی ان سات برسوں میں وہ بی جے پی کے ہونہار مسلم چہرا بن کر ابھرے ہیں۔ سوشل میڈیا میں بھی وہ کافی سرگرم رہتے ہیں۔ ظفر اسلام ٹی وی بحث میں بھی خوب نظر آتے ہیں۔

بی جے پی جوائن کرنے سے قبل وہ ڈیوش بینک کے ایم ڈی تھے ، وہ بیرون ملک میں رہتے تھے، لیکن بی جے پی جوائن کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے اپنا کریئر بھی بدل دیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی سے ظفر اسلام کے اچھے رشتے بتائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ امت شاہ کی ریلیوں میں بھی وہ نظر آچکے ہیں۔ بی جے پی چیف جے پی نڈا کی گڈ بک میں بھی ظفر کا نام ہے۔

سید ظفر اسلام فائنینس سیکٹر میں بھی کافی کام کرچکے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ سال 2013 میں جب میں نے سیاست میں آنے کا سوچا اس وقت میں ڈیوش بینک کا ایم ڈی تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details