سلطان پور کے دورے کے تیسرے اور آخری دن مینکا گاندھی نے لنبھوا بازار میں ڈاک خانے کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ 'خواتین کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی وجہ سے ملک کی ہر عورت کی آنکھوں میں آنسو آیا ہوا ہے۔'
ہاتھرس سانحہ پر مینکا گاندھی نے کیا کہا؟ - بی جے پی رہنما مینکا گاندھی
ریاست اترپردیش کے سلطان پور سے رکن پارلیمنٹ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سینئر رہنما مینکا گاندھی نے کہا کہ 'خواتین کے تحفظ کے لیے پارلیمنٹ میں سخت قانون پاس کیا گيا ہے لیکن انسانوں کی نیت ہم لوگ بدل نہيں پاتے اور ہاتھرس میں پیش آنے والا واقعہ بہت افسوسناک ہے۔'
maneka gandhi
انہوں نے کہا کہ 'خواتین کی حفاظت کے لیے پارلیمنٹ میں سخت قوانین بنائے گئے ہیں لیکن ہم انسانوں کی نیت نہیں بدل پاتے ہیں اور ہاتھرس میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔'
بعد میں انہوں نے پردھان منتری جن کلیان یوجنا کے تحت مختلف گرام پنچایتوں میں بنائے گئے کمیونٹی ٹوائلٹ کا افتتاح کیا۔