اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی پولیس کو حاصل ہوئی دوہری کامیابی - یمنا پرساد، ایس پی

پولیس نے ایک کروڑ روپئے کی مارفین کے ساتھ دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس بڑے جوئے کے اڈے کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے یہاں سے دو لاکھ روپیہ سے زیادہ کی رقم برآمد کی ہے اور 13 جواریوں کو گرفتار کیا ہے۔

Barabanki Police achieves double success
بارہ بنکی پولیس کو حاصل ہوئی دوہری کامیابی

By

Published : Feb 12, 2021, 1:27 PM IST

ریاست اتر پردیش کی بارہ بنکی پولیس کو جمعرات کے روز دوہری کامیابی ملی ہے۔ سرویلانس ٹیم اور کوتوالی پولیس نے متحدہ کاروائی میں لکھنؤ روڈ واقع اوبری پارک سے اسندہ تھانہ حلقے کے اسندہ قصبے کے محمد رئیس اور محمد مفید کو 912 گرام مارفین کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

پوچھ گچھ میں دونوں نے اعتراف کیا کہ دونوں ٹکرا عثمہ گاؤں کے ایک شخص کے لئے منشیات فروخت کرتے ہیں۔ یہ لکھنؤ، گونڈہ اور بہرائچ اور آس پاس کے اضلاع میں بھی منشیات فروخت کرتے ہیں۔ دونوں ملزمان نوجوان ہیں اور کم پڑھے لکھے ہونے کے باوجود شاطر اسمگلر ہیں۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

گیا میں ہجوم نے نوجوان کو پیٹ-پیٹ کر ہلاک کر دیا

پولیس کو دوسری کامیابی حیدرگڑھ سے حاصل ہوئی ہے۔ یہاں کی پولیس کو مخبر سے اطلاع ملی تھی کہ رام بخش تیواری کے آم کے باغ میں بڑے پیمانے پر جُوا کھیلا جا رہا ہے۔ اس اطلاع پر سادی وردی میں پولیس نے اس خبر کی تصدیق کی۔ خبر کی تصدیق ہونے پر چھاپے ماری کی گئی، جس میں موقع سے 13 افراد گرفتار کیے گئے اور کل 2 لاکھ 52 ہزار روپیہ، 1 بیٹری، 4 عدد ایل ای ڈی، 12 موبائل فون، 3 عدد پرس، 4 عدد فور وہیلر اور تین موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار افراد میں زیادہ تر دوسرے اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔ جو یہاں خاص کر جوا کھیلنے آتے تھے۔

یمنا پرساد، ایس پی

ABOUT THE AUTHOR

...view details