ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی شہر کے ٹریفک نظام کو درست کرنے کے قواعد سے ٹھیلے پر سامان فروخت کرنے والے کے ساتھ ساتھ خوانچہ فروشوں کو کافی مشکالت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
بارہ بنکی: ٹھیلے لگانے والے درجنوں دکانداروں کا چالان ٹریفک نظام کے قواعد پر عمل نا کرنے کی وجہ سے دھنوکھر سے گھنٹا گھر کے درمیان لگے ٹھیلے لگانے والے درجنوں دکانداروں کا چالان کاٹ کر انہیں کافی دیر تک نگر پالیکا میں روکے رکھا گیا، ٹریفک کے نئے نظام سے ٹھیلے والوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ سے رعایت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شہر کے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے قدیمی شہر کے علاقوں کی سڑکوں پر ٹھیلا اور خوانچہ فروشوں کے لیے صبح 9 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے، ان کے لیے نئی جگہ فراہم کرانے کی بھی تجویز ہے، لیکن ابھی یہ جگہ مقرر نہیں ہو پائی ہے۔
متعدد ٹھیلے والوں کا کہنا ہے کہ وہ ٹریفک نظام کو بہتر بنانے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے، لیکن انہیں شہر میں ہی دوکان لگانے کی جگہ متعین کی جائے، انھوں نے مزید کہا کہ اگر اسی طرح ہمارے ساتھ رویہ رکھا گیا تو ہمارا کافی نقصان ہوگا اور ہمیں اپنا گھر چلانا بھی مشکل ہوگا۔
کچھ ٹھیلے والوں کے مطابق ٹریفک نظام صرف ٹھیلے والوں سے درہم برہم نہیں ہوتی ہے بلکہ گاڑیوں کے بے ترتیبی کے ساتھ سڑک کے کنارے کھڑی کرنے کی وجہ سے بھی ٹریفک نظام متاثر ہوتا ہے، لیکن کاروائی صرف ٹھیلے اور غریب لوگوں کے خلاف ہوتی ہے۔