اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی: مشن شکتی مہم کا افتتاح

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں سنیچر کو نوراتری کے موقع پر خواتین اور بچوں کی حفاظت کے ساتھ انہیں تمام مسائل پر بیدار کرنے کے مقصد سے مشن شکتی مہم کا آغاز ہوا۔ ہفت روزہ اس مہم کا افتتاح ریاست کے وزیر جنگلات دارہ سنگھ چوہان نے کیا۔ اس مہم کے تحت ضلع کے تمام بلاک، تھانوں اور آنگن باڑی مراکز پر مختلف قسم کے پروگرام کا انعقاد کیا جائیگا۔

Barabanki: Inauguration of Mission Shakti Campaign
بارہ بنکی: مشن شکتی مہم کا افتتاح

By

Published : Oct 17, 2020, 6:39 PM IST

بارہ بنکی میں ڈی آر ڈی اے کے آڈیٹوریم میں ریاستی وزیر دارہ سنگھ چوہان نے شمع روشن کر کے اس مہم کا آغاز کیا۔ اس کے بعد انہوں نے 'سمنگلا اسکیم' کے مستفدین کو سند تقسیم کی۔ اس کے بعد انہوں نے ہائی اسکول اور انٹرمیڈئٹ کے امتحانات میں اعلیٰ نمبر حاصل کرنے والی 10-10 طلبہ کو 5-5 ہزار روپیہ کے چیک اور سند دیکر اعزاز کیا۔

ویڈیو

اتنا ہی نہیں اس موقع پر انہوں نے کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے دو حکومتی ملازمین کے اہل خانہ کو 50-50 لاکھ کے چیک بھی تقسیم کیے۔ پروگرام کے آخر میں وزیر دارہ سنگھ چوہان نے نو تعمیر آنگن باڑی مراکز کا افتتاح کیا اور خواتین و بچوں پر ہونے والی زیادتی کی روک تھام کے لیے چلائی جا رہی اسکیمز اور قوانین کی تشہیر کے لیے ایل ای ڈی وین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details