اردو

urdu

By

Published : Nov 19, 2021, 7:12 PM IST

ETV Bharat / city

Ghaussia in Barabanki: پُر امن ماحول میں غوثیہ جلوس کا اہتمام

شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ االلہ علیہ کے یوم وصال کے موقع پر بارہ بنکی میں عقیدت مندوں کی جانب سے نذر و نیاز کے علاوہ پُر امن طریقے سے غوثیہ جلوس نکالا گیا۔ اس موقع پر مذہبی رہنماؤں نے شیخ عبد القادر جیلانی کی حیات و خدمات اور ان کی تعلیمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

غوثیہ جلوس
غوثیہ جلوس

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے یوم وصال کے موقع پر اُن کے عقیدت مندوں کی جانب سے نذر ونیاز کے علاوہ پُر امن ماحول میں غوثیہ جلوس نکالا گیا۔ اس مارچ میں کثیر تعداد میں عقیدت مند شریک تھے۔

غوثیہ جلوس

اس موقع پر علماء کرام نے شیخ عبدالقادر جیلانی کی زندگی کے مختلف پہلؤں، اور مذہب اسلام کی تبلیغ کے لئے ان کی جد و جہد اور کاوشوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور عقیدت مندوں کو ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی نصیحت کی۔


واضح رہے کہ بارہ بنکی ہر سال جلوس غوثیہ بزم غوث الورا تنظیم کی جانب سے جوش و خروش سے نکالا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:بارہ بنکی: ویرانگنا اودا دیوی کی یوم شہادت سے قبل کینڈل مارچ

گزشتہ برس کووڈ-19 کی وجہ سے یہ جلوس نہیں نکلا لا گیا تھا، تاہم صورتحال کے معمول پر آنے کے بعد رواں برس پورے عقیدت و احترام کے ساتھ نکالاگیا۔

یہ جلوس مختلف محلوں سے گذرتا ہوا پیر بٹاون محلے میں ختم ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details