تقریب کی کنوینر نیلم ورما نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد بھارتی ثقافت کا تحفظ اور ختم ہورہے علاقائی فوک آرٹس کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج کے دور میں جب تفریح کے تمام وسائل موجود ہیں اور موبائل و انٹرنیٹ کی آمد سے ہماری فوک آرٹس ختم ہوتی جا رہی ہیں۔ اس لیے وزارت ثقافت کی جانب سے اس طرح کے پروگرامز منعقد کئے جارہے ہیں۔
بارہ بنکی: بھارتی ثقافت کے تحفظ کے لیے تقریب کا انعقاد
اترپردیش کے بارہ بنکی میں وزارت ثقافت اور سماجی تنظیم درگا مہیلا کلیان سمیتی کی جانب سے خواتین کے لیے خاص تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس تقریب میں مختلف اقسام کے ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے جس میں رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے بھی شرکت کی۔
بارہ بنکی: بھارتی ثقافت کے تحفظ کے لیے تقریب کا انعقاد
یہ بھی پڑھیں:بارہ بنکی: کانگریس آر ٹی آئی محکمہ کے نو منتخب ضلع صدر کا استقبال
انہوں نے بتایا کہ اس تقریب میں علاقائی نغمے، بھوج پوری گیت وغیرہ پر مشتمل پروگرامز کو پیش کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان پروگرامز کو دیکھنے میں لوگوں نے کافی دلچسپی دکھائی وہیں فنکاروں نے اپنے آرٹس کا مظاہرہ کرکے کافی خوش نظر آرہے تھے کیونکہ اس پروگرام کے ذریعے انہیں ایک پلیٹ فارم حاصل ہوا۔