اردو

urdu

ETV Bharat / city

UP Assembly Election 2022: بارہ بنکی عاپ رہنما آزاد سماج پارٹی میں شامل - عاپ کے رہنما آزاد سماج پارٹی میں شامل

بارہ بنکی سے عام آدمی پارٹی کے رہنما ویریندرکمار پٹیل آزاد سماج پارٹی میں شامل ہوگئے۔ گنا دفتر پر آزاد سماج پارٹی کے کارکنان کے درمیان انہوں نے کہا کہ وہ اس سے قبل بہوجن سماج پارٹی میں رہ کر سماج کے پچھڑے طبقات کے لئے کام کر چکے ہیں۔Virender Kumar Patel joins Azad Samaj Party

عاپ رہنما آزاد سماج پارٹی میں شامل
عاپ رہنما آزاد سماج پارٹی میں شامل

By

Published : Feb 1, 2022, 12:30 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر رہے ویریندر کمار پٹیل نے آزاد سماج پارٹی کی رکنیت حاصل کر لی۔ آزاد سماج پارٹی انہیں رام نگر اسمبلی نشست سے امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔Virender Kumar Patel joins Azad Samaj Party

عاپ رہنما آزاد سماج پارٹی میں شامل

آزاد سماج پارٹی کی رکنیت حاصل کرنے کے بعد انہوں نے عام آدمی پارٹی کے ریاستی انچارج سنجئے سنگھ پر سنگین الزامات عائد کئے۔


بارہ بنکی کے گنا دفتر پر آزاد سماج پارٹی کے کارکنان کے درمیان انہوں نے کہا کہ وہ اس سے قبل بہوجن سماج پارٹی میں رہ کر سماج کے پچھڑے طبقات کے لئے کام کر چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 8 برس انہوں جس عام آدمی پارٹی کے لئے محنت کی وہاں کارکنان کا کوئی احترام نہیں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے عاپ کے ریاستی انچارج سنجئے سنگھ پر الزام عائد کیا کہ وہ پیسے لےکر ٹکٹ دے رہے ہیں۔

انہوں کہا کہ انتخابات میں قسمت آزمائی کرنے والے امیدوار کی حیثیت کے لحاظ روپئے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔اور یہ روپئے نقد لئے جاتے ہیں۔وہ اس کا ثبوت بھی دے سکتے ہیں۔

اس لئے وہ آزاد سماج پارٹی کی رکنیت حاصل کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:چندر شیکھر کی پارٹی اترپردیش کی سبھی نشستوں پر لڑے گی انتخاب

وہیں آزاد سماج پارٹی کے ضلع صدر ہرنندن گوتم نے کہا کہ پارٹی انہیں رام نگر اور صدر دونوں جہاں سے پرچہ نامزدگی کرائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details