اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی: بنجارے بن کر ڈکیتی کرنے والے گروہ کا انکشاف

اترپردیش میں بارہ بنکی ضلع کے دیوی کوتوالی حلقے میں دو ماہ قبل ڈکیتی کے بعد ایک ضعیف خاتون کو قتل کردیا گیا تھا، اس کیس کا ایک پولیس نے خلاصہ کیا ہے۔

بارہ بنکی: بنجارے بن کر ڈکیتی کرنے والے گروہ کا انکشاف
بارہ بنکی: بنجارے بن کر ڈکیتی کرنے والے گروہ کا انکشاف

By

Published : Nov 6, 2021, 7:36 PM IST

بارہ بنکی کے مجیب پور شیخ پور گاؤں میں ہوئی ڈکیتی اور قتل کی واردات کا آج پولیس نے خلاصہ کیا جس میں حیران کن باتیں سامنے آئی ہیں۔ پولیس کے مطابق مزکورہ واردات کو بنجاروں نے کیا تھا جو دن میں کرتب دکھانے کے بہانے ریکی کرتے ہیں اور رات میں ڈکیتی و لوٹ مار کی واردات انجام دیتے ہیں۔

بارہ بنکی: بنجارے بن کر ڈکیتی کرنے والے گروہ کا انکشاف

واضح رہے کہ دیوی تھانہ حلقے کے مجیب پور شیخ پور گاؤں میں 10 ستمبر کی رات شیو پرساد کے گھر میں ڈکیتی کی گئی اور اس دوران ضعیف خاتون چنسراوتی کو لاٹھی سے پیٹ کر قتل کردیا گیا تھا۔ واردات کے بعد دیوی تھانے پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی تھی۔ 6 نومبر کو پولیس نے اس معاملے میں کانپور کے ساجم، بدانیو ضلع کے آصف عرف وکی، ایٹاوہ ضلع کے سندھ باز، نمائیش اور سودھن کو گرفتار کرلیا جبکہ گروہ کے دیگر رکن سلمان عرف راجو کی گرفتاری کےلیے پولیس کی جانب سے کاروائی کی جارہی ہے۔

پولیس نے سلمان عرف راجو پر 20 ہزار روپئے کے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔ پولیس نے مزکورہ واردات میں لوٹی گئی تمام اشیا کو برآمد کرلیا۔ ایس پی انوراگ وتس نے بتایا کہ یہ بنجارہ گروہ بین ریاستی گروہ ہے جو کرتب دکھانے کے دوران ریکی کرتے اور بعد میں وہاں ڈکیتی کی واردات انجام دیتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گروہ ڈکیتی کے مقام پر پہنچ کر لوگوں کے سر پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کرتا۔

یہ بھی پڑھیں:

بارہ بنکی: جعل سازی کرنے والا شخص گرفتار

انہوں نے کہا کہ گروہ کے ارکان نے فرضی آدھار کارڈ کے ذریعہ موبائیل سم لیا کرتے تھے اور ایک واردات کو انجام دینے کے بعد وہ فوری طور پر اس مقام کو چھوڑ دیتے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ گروہ کی گرفتاری کے بعد ریاست کے دیگر علاقوں میں کی گئی ڈکیتی کی وارداتوں کا بھی انکشاف ہوسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details