ریاست اتر پردیش کے ضلع بہرائچ میں شہر کے غلام علی پورہ علاقے میں ایک خاتون کے کوروناوائرس مثبت ہونے کی تصدیق کے بعد اس علاقے کو ہاٹ اسپاٹ بنا دیا گیا تھا۔ اس علاقے میں ٹریفک مکمل طور پر بند ہے۔ اس کے باوجود محکمہ صحت نے علاقے میں کام کر رہے ڈاکٹروں کو متاثرہ کے گھر کے قریب واقع ایک ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا۔
بدھ تک ڈاکٹر اسی ہوٹل میں ٹھہرے رہے لیکن یہاں ناشتہ اور کھانا نہ ملنے پر سبھی مشتعل ہو گئے۔ ڈاکٹروں نے ہاٹ اسپاٹ والے علاقہ میں قرنطینہ کی مخالفت کی ہے جس کی اطلاع پر انتظامیہ نے انہیں لکھنؤ روڈ پر واقع ہوٹل میں منتقل کر دیا ہے۔
محکمہ صحت نے ڈیڑھ ماہ قبل دو ہوٹل حضور پور روڈ پر واقع پنچوٹی ہوٹل اور سیتا پور روڈ پر واقع لیزر ریسارٹ کا دورہ کر اس میں لیول 1، آئسولیشن وارڈ، ٹراما سنٹر، میڈیکل کالج کے کوویڈ19 وارڈ میں ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹروں کو قرنطینہکیا جانا تھا۔ لیکن محکمہ صحت نے شہر کے ہاٹ اسپاٹ محلہ غلام علی پورہ میں ایک مثبت پائی گئی خاتون کی رہائش گاہ کے قریب ایک ہوٹل میں تمام نو ڈاکٹروں کو قرنطینہ میں رکھا۔
بدھ کی شام قرنطینہ کیے گئے ڈاکٹروں نے اس کی مخالفت کی، رات کو سونے میں پریشانی اور صبح ناشتہ اورکھانا وقت پر نہ ملنے کی وجہ سے سبھی ڈاکٹر اگرسین چوک کے قریب سڑک پر آکر کھڑے ہوگئے۔