اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہرائچ: تشدد کے الزام کئی افراد گرفتار

بہرائچ پولیس نے بتایا کہ کوتوالی صدر اور تھانہ درگاہ میں چھ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جس میں 67 نامزد اور 18 سو نامعلوم افراد کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

bahraich police arrest 67 people against caa and ncr protest
بہرائچ: تشدد کے الزام کئی افراد گرفتار

By

Published : Dec 21, 2019, 8:43 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں گذشتہ روز شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہوئےاحتجاجی مظاہرے میں تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد پولیس نےتشدد بھڑکانے کےالزام میں 38 افراد کو گرفتارکیاہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کوتوالی صدر اور تھانہ درگاہ میں چھ ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں 67 نامزد اور 18 سو نامعلوم افراد کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بہرائچ سی اے اے کی مخالفت میں ہوئے پرتشدد مظاہرے کے ضمن میں تھانہ صدر میں تین اور تھانہ درگاہ شریف میں تین ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گورو گرور نے بتایا کہ پر تشدد مظاہرے میں تقریبا دس پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، جن کا علاج چل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: قوانین کے تئیں شعور بیداری وقت کی اہم ضرورت

مسٹر گورو نے بتایا کہ حادثے میں ملوث کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائےگا۔سازش کرنے والوں کے خلاف این ایس ایس کے تحت کاروائی کی جائےگی۔فی الحال شہر میں حالات پرامن ہیں۔لیکن سیکورٹی اہلکار شہر میں فلیگ مار چ کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details