بدایوں:اترپردیش کے ضلع بدایوں میں پھلوں کو فروخت کرنے کا کام کرنے والے بی جے پی رکن گنگا رام بھی اپنی حکومت سے اتنا مایوس ہوگئے ہیں کہ ان کے منہ سے بے ساختہ نکلتا ہے کہ اب تو بچوں کی پرورش مشکل ہیں۔
بدایوں: بی جے پی کارکن بھی اپنی حکومت میں مہنگائی سے پریشان
ملک کے اندر مہنگائی نے عام لوگوں کی روز مرہ کی زندگی میں پریشانی پیدا کردی ہے، ہر روز ڈیزل پٹرول مہنگا ہونے اور کاروبار نہیں چلنے سے عوام پریشان ہیں۔ اترپردیش کے بدایوں میں بی جے پی کارکن کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے بچوں کی پڑھائی منقطع ہوگئی ہے، گھر چلانا مشکل ہوچکا ہے۔
Badaun: BJP workers worried about inflation in their government
ان کا مزید کہنا تھا کہ پھلوں کے کاروبار میں اس طرح کی کمائی نہ رہی جو پہلے تھی، پہلے کے مقابلے میں اب مہنگائی سے ہر آدمی پریشان ہے، کسی کے پاس پیسے نہیں ہے جس سے کاروبار کا بھی برا حال ہے اور کاروبار پہلے کے مقابلے 50 فیصد بھی نہیں رہا۔
مرکز اور اتر پردیش میں بی جے پی حکومت ہے، اس دوران ملک کی جی ڈی پی کے گرنے سے لیکر مہنگائی کے بڑھنے تک کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جس سے عوام کی جیب پر مہنگائی کا اثر پڑرہا ہے۔