اترپردیش کے ضلع بدایوں کے دورے پر آئے جماعت اسلامی ہند Jamaat e Islaami Hind اترپردیش مغربی کے زونل صدر انجینئر احمد عزیز خان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے کےلیے سیکولر کردار کے حامل افراد کو متحد ہونا چاہئے۔
Jamaat e Islami Hind: اترپردیش انتخابات میں فرقہ پرست جماعتوں کو شکست دینا ضروری
اترپردیش میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں، ایسے میں ملک کی سب سے بڑی اقلیت کو درپیش مسائل پر جماعت اسلامی ہند کی کیا رائے ہے اور انتخابات میں وہ کس طرح کا کردار ادا کریگی اس پر ای ٹی وی بھارت نے اترپردیش کے صدر انجییئر احمد عزیز خان سے خصوصی بات چیت کی۔
Complaint Against Mamata Banerjee
واضح رہے کہ تعلیم کے حوالے سے جماعت اسلامی ہند کا موقف پیش کرتے ہوئے انجینئر احمد عزیز کا کہنا تھا کہ تعلیمی منصوبہ جات پر مالی امداد کے لیے جماعت اسلامی کام کر رہی ہے اور سرکاری اسکیم کے ساتھ لوگوں کو جوڑنے کا کام بھی ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے انتظامات ہیں کہ کوئی بھی قابل بچہ تعلیم میں پیچھے نہیں رہے گا۔