اترپردیش کے ضلع مئو کے چریا کوٹ علاقے میں اتوار کو مچھلی کے تالاب کے پٹے کے سلسلے میں میٹنگ ہو رہی تھی۔ میٹنگ کے دوران ہی ایک نوجوان نے گرام پردھان منا راو کو گولی مارکر فرار ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ چریا کوٹ علاقے میں اصلپور گاؤں کے پردھان مناراؤ تقریبا 11 گرام سبھا کے مچھلی تالاب کی نیلامی کے لیے سرکاری اسکول میں میٹنگ کررہے تھے۔