اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی میں آشا کارکنان کا احتجاج - آشا کارکنان کا احتجاج

آشا کارکنان نے زیر التویٰ اعزازیہ کی ادائیگی اور آشا اجلاس کرانے سمیت متعدد مطالبات کے متعلق میمورنڈم دیا۔

asha workers
asha workers

By

Published : Jan 4, 2021, 8:10 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی کی آشا کارکنان نے زیر التویٰ اعزازیہ کی ادائے گی اور آشا اجلاس کرانے سمیت متعدد مطالبات کے متعلق دوشنبہ کو ضلع ہیڈکواٹر میں احتجاج کیا۔

آشا کارکنان نے اس کے متعلق 9 نکاتی مطالبات بھی چیف میڈکل افسر کو دیا ہے۔ آشا کارکنان نے انتباہ کیا ہے کہ اگر ان کی بات مانی نہیں گئی تو وہ بڑا احتجاج کرنے کو مجبور ہوں گی اور اپنا کام کرنا بند کر دیں گی۔

بارہ بنکی کے سیول لائین واقع گاندھی بھون میں پہلے تمام آشا کارکنان جمع ہوئیں۔ اس کے بعد انہوں نے دھرنا دیا اور محکمہ صحت کے افسران کے خلاف نعرےبازی کی۔

اس کے بعد آشا کارکنان نے سی ایم او دفتر جا کر انہیں 9 نکاتی مطالبات کا میمورنڈم سونپا۔ میمورنڈم کے ذریعہ آشا کارکنان نے تمام بقایہ اعزازیہ رقم کو ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی آشا اجلاس کرا کر نمایاں کام کرنے والی آشا کارکنان کو اعزاز دینے کا مطالبہ کیا۔

آشا کارکنان نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے آشا کارکنان کو فراہم کرائی جانے والی رقم گزشتہ چھ ماہ سے نہیں ملی ہے، کارکنان نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے ہر ماہ موصول کرانے کا نظام بنایا جائے تاکہ کسی کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details