اترپردیش کے ضلع سیتاپور میں ایک شخص گھر کے دروازے پر سورہا تھا، کسی نامعلوم شخص نے اس پر تیزاب پھینک دیا۔ جس سے متاثر شخص بری طرح جھلس گیا۔ گھر والوں نے آناً فاناً سی ایس سی سدھولی میں داخل کرایا، جہاں سے اسے ضلع ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
سوتے شخص پر نامعلوم شخص نے تیزاب پھینک دیا - سدھولی
لکھنؤ سے متصل ضلع سیتاپور کے سدھولی علاقے کے بہادر پور گاؤں میں گھر کے دروازے پر سوتے شخص پر نامعلوم شخص نے تیزاب پھینک دیا۔ جس سے متاثر شخص بری طرح جھلس گیا۔
سوتے شخص پر نامعلوم شخص نے تیزاب پھینک دیا
تیزاب حملہ کا یہ واقعہ سدھولی کے بہادر پور میں پیش آیا ہے۔ منگل کے روز قریب 4 بجے انل کمار ولد پتی لال مرحوم اپنے گھر کے سامنے سورہا تھا۔ تبھی کسی نامعلوم شخص نے اس کے جسم پر تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
متاثر شخص کے چچا ونود کمار نے کوتوالی میں تحریر دے کر مقدمہ درج کرایا ہے۔ سندھولی کوتوال انیل کمار نے بتایا کہ مقدمہ تحریر کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔