اردو

urdu

ETV Bharat / city

مظفرنگر: مسلم سماج میں ویکیسن کی اہمیت پر شعور بیدار کرنے کی اپیل

مظفر نگر میں کرونا وبا کی روک تھام اور ویکسینیشن کے پیش نظر دینی اداروں کے ذمہ داروں اور مسلم رہنماؤں کے ساتھ ضلع انتظامیہ نے ایک اجلاس منعقد کیا۔

By

Published : Jun 3, 2021, 9:26 PM IST

مظفرنگر: مسلم سماج میں ویکیسن کی اہمیت پر شعور بیدار کرنے کی اپیل
مظفرنگر: مسلم سماج میں ویکیسن کی اہمیت پر شعور بیدار کرنے کی اپیل

اترپردیش کے مظفرنگر میں کلکٹریٹ کے احاطے میں واقع آڈیٹوریم ہال میں آج ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں دینی مدارس کے ذمہ داروں اور مسلم رہنماؤں کو مدعو کیا گیا تھا۔

اجلاس میں کورونا وبا کی روک تھام اور ویکسینیشن سے متعلق عوام میں شعور بیداری پر زور دیا گیا اور ویکسین پر عوام میں پھیلی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی مسلم رہنماؤں سے اپیل کی گئی۔

مدرسہ آپریٹرز کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے آگاہ کیا کہ 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو کووڈ ویکسین کے لیے آن لائن رجسٹریشن کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایسے افراد قریبی مرکز پر آدھار کارڈ جمع کرکے ٹیکہ لگوا سکتے ہیں جبکہ یکم جون سے 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو بھی ویکسین دیا جائے گا۔ 18 برس سے زیادہ اور 45 سال سے کم عمر والے افراد ٹیکہ کےلیے آن لائن رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

اجلاس میں یونیسیف ترنوم سرویلنس میڈیکل آفیسر نے مدرسہ آپریٹرز کو ویکسینیشن کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ وسیع مقامات پر کیمپ لگانے پر زور دیا تاکہ سماجی فاصلہ کا خیال رکھا جاسکے۔ شہر قاضی تنویر عالم نے بتایا کہ، وہ ویکسین کی پہلی ڈوز لی ہے اور مدرسہ آپریٹرز سے کورونا پروٹوکول پر سختی سے عمل آوری کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details