امروہہ: پلوامہ کی برسی پر ہلاک شدہ جوانوں کو خراج تحسین
امروہہ کے قصبہ گجرولا کے لوگوں نے پلوامہ میں ہلاک ہونے والے ملک کے بہادر فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور مہلوک جوانوں کے اعزاز میں نعرے لگانے کے بعد مشال جلوس نکالا۔
Amroha
ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع کے قصبہ گجرولا میں کسانوں اور مقامی باشندوں نے ڈیوٹی کے دوران ہلاک فوجیوں کی یاد میں پلوامہ حملے کی برسی کے موقع پر موم بتی مارچ نکالا اور مہلوک فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔