نئی دہلی:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ Union Home Minister Amit Shah آج سہارنپور کا دورہ کریں گے۔ جہاں وہ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ ایک بہت بڑے جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد University Foundation Stone رکھنے کے بعد دونوں رہنما ایک بہت بڑے جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ کی آمد کے پیش نظر جلسہ گاہ کا سنگ بنیاد رکھنے اور جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جلسہ گاہ کے قریب تین ہیلی پیڈ بنائے گئے ہیں۔