اردو

urdu

ETV Bharat / city

خیمے بازی میں کیسے اپنا وقار بچاپائیں گے کانگریس - قدوائی خاندان

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے زید پور اسمبلی حلقہ کے لیے ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو گیا ہے، اور ایسے وقت کانگریس میں خیمے بازی کی خبریں سامنے آرہی ہے۔

علامتی تصویر

By

Published : Oct 1, 2019, 11:23 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 8:01 PM IST

کبھی بارہ بنکی میں کانگریس کی پہچان قدوائی خاندان سے کی جاتی تھی جو اب پارٹی سے پوری طرح دور ہیں۔ حالت یہاں تک آ پہنچی ہے کہ قدوائی خاندان سے کوئی بھی فرد کانگریس کے کسی بھی پروگرام میں نظر نہیں آتا۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ کیا کانگریس اس خیمے بازی کے باوجود زیدپور اسمبلی سیٹ پر کامیابی حاصل کرپاتی ہے؟

خیمے بازی میں کیسے اپنا وقار بچاپائیں گے کانگریس

بارہ بنکی کے عوام کا ماننا ہے کہ بارہ بنکی میں کانگریس پارٹی کا مطلب صرف اور صرف پی ایل پنیا ہے۔ پارٹی کے تمام فیصلے اور سرگرمیاں انہیں کے ارد گرد گھومتی ہوئی نظر آتی ہے۔

دوسری جانب قدوائی خاندان کے لوگوں کا ماننا ہے کہ ان کا خاندان آج بھی کانگریس کے لیے وفادار ہے۔

لیکن اب وہ کانگریس کی کسی بھی تقریب میں نظر نہیں آتے۔ یہاں تک کے کانگریس امیدوار کی پرچہ نامزدگی کے موقعے پر بھی قدائی خاند سے کوئی نظر نہیں آیا۔ لیکن اس کے باوجود قدوائی خاندان یہ ماننے کو تیار نہیں کہ انہیں پارٹی سے دور کر دیا گیا ہے۔

حالانکہ پی ایل پنیا کے خاندان بھی یہ ماننے کو تیار نہیں ہے کہ قدوائی خاندان نے اپنے آپ کو پارٹی سے الگ کر لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قدوائی خاندان پارٹی کے ساتھ ہے اور ہر لحاظ سے مدد کررہے ہیں'۔


بھلے ہی دونوں خاندان اس بات کا اعتراف نہ کرے لیکن خیمےبازی کی بات عیاں ہیں، اور عوام اس کی ذمہداری قدوائی خاندان کو ٹھہرا رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ قدوائی خاندان نے خود کو عوام سے دور کیا جس کا نتیجہ یہ سامنے آیا کہ اب وہ سیاسی حاشے پر ہیں'۔

وہی کچھ لوگ ایسے بھی جو اس خیمےبازی کے لیے کانگریس کے اعلی کمان کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔

جو بھی ہو پارٹیوں میں قد کو لیکر لڑائی تو چلتی ہی رہتی ہیں۔ لیکن بڑا سوال یہ ہے کہ اتنی خیمےبازی کے باوجود کیا کانگریس اپنے امیدوار کو کامیاب کراپاتی ہے یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 8:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details