اتر پردیش کے دیگر اضلاع کی طرز پر بریلی میں بھی کتاب فروش اب دکانوں سے کتابیں فروخت کرسکیں گے لاک ڈاؤن قوانین میں نرمی کے بعد ڈی ایم کی ہدایت پر ڈی آئی او ایس کی جانب سے یہ حکم جاری کیا گیا ہے۔
ڈی آئی او ایس کے مطابق کتاب فروش معاشرتی فاصلے کی پیروی کریں گے اور چھ فٹ کے فاصلے پر دائرے قائم کرکے نصاب کی کتابیں فروخت کریں گے، طلبہ کی ضرورت کے مطابق ہی کتابیں دی جائیں گی، کسی کو بھی مکمل سیٹ لینے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔
بریلی میں اس مسئلہ کے حل کے لیئے تمام کتاب فروش اور سرپرست غفلت کی حالت میں تھے کہ کتابوں کی ہوم ڈلیوری ہوگی یا پھر کتابوں کے لیئے غیر معینہ مدت انتظار کرنا ہوگا، لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسکول بند ہیں، کتابوں کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے گھروں میں بچّوں کے تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنا مشکل ہو گیا تھا۔