اردو

urdu

ETV Bharat / city

زمینی تنازع میں تزاب سے حملہ - زمینی تنازع

ریاست اترپردیش کے رامپور میں زمینی تنازع کے سبب ایک شخص پر تیزاب سے حملہ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

زمین تنازع میں تزاب سے حملہ

By

Published : Jul 25, 2019, 10:47 PM IST

رامپور شہر سے تقریباً 40 کلومیٹر دوری پر واقع کوشل گنج گاؤں میں دھاگے کی فیکٹری کے نزدیک نتیش شنکر نام کے ایک شخص کی چائے کی دکان ہے۔

زمین تنازع میں تزاب سے حملہ

نتیش ہر روز صبح چار بجے اپنی دکان کھولنے کے لئے گھر سے نکلتا ہیں۔ نتیش کے مطابق کل بھی وہ اپنی دکان کھولنے جا رہے تھے۔ لیکن راستے میں تین موٹر سائیکل سوار پانچ افراد نے ان پر اور ان کے ساتھی پر تیزاب سے محلہ کر دیا۔

تیزام کے حملے میں نتیش تو بچ گئے لیکن ان کا ساتھی سشانت اس حملے میں زخمی ہو گیا۔

سشانت کو زخمی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان سے پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

نتیش کے مطابق یہ معاملہ زمین سے متعلق تھا۔ ایک زمین کے سودے کے سلسلے میں دونوں کے درمیان کافی عرصے سے جھگڑا چل رہا ہے۔ نتیش کا کہنا ہے کہ وہ اس کو لیکر کئی مرتبہ پولیس تھانہ میں شکایت بھی درج کرا چکا ہے لیکن ابھی تک اس کو پولیس انتظامیہ کی جانب سے کوئی مدد نہیں ملی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details